ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کی جان و مال کے حفاظت کیلئے کوشاں ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ

جمعہ 5 اپریل 2024 22:07

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ کے سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم کا اے ڈی سی تحصیلدار مستونگ کے سربرائی میں بازار میں فروخت ہونے والی دودھ اور دہی کا جدید لیبارٹری میں چیکنگ پانی ملاوٹ کرنے پر بعض دکانداروں کو سخت وارننگ جاری تاہم مستونگ بازار کے دودھ میں کسی قسم کے مضر صحت کمیکل وغیرہ سامنے نہیں آیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ کے سربراہی میں تحصیلدار میر بلند خان شاہوانی بلوچستان ریڈر اے سی مراد جمالی فوڈ اتھارٹی کے اسرار بلوچ اور انکی ٹیم نے مستونگ بازار کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے بازار کے ملک شاپس سے دودھ اور دہی کے سیمپلز اکھٹے کیئے اور انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ماہرین نے لیبارٹری وین میں چیک کیا دری اثناء لیبارٹری ٹیسٹس میں بعض دکانوں کے دودھ میں پانی ملانے کے نتائج سامنے آئے جس پر انہیں سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ وہ دودھ میں ملاوٹ سے باز رہے تاہم بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ماہرین کے مطابق ضلع مستونگ میں فروخت ہونے والی دودھ میں بعض دکانوں کے رزلٹس میں پانی زیادہ پایاگیا ہے جس پر انسپیکشن ٹیم نے انہیں سخت وارننگ جاری کردی ہے البتہ آج کے ٹیسٹس کے دودھ میں دیگر مضر صحت کیمیکلز نہیں پائے گئے دری اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کی جان و مال کے حفاظت کیلئے کوشاں ہیں تاہم قیمتوں کو متوازن رکھنے اشیا کی معیار کو بہتر بنانے کیلئے عوام بھی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیساتھ تعاون کرتے ہوئے بروقت گرانفروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ دونمبر کاروبار کرنے ناپ تول میں کمی مکس و ملاوٹ کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں اور عوام کیساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں