این ایچ اے کا لواری ٹنل کو ہلکی گاڑیوں کے لئے کھولنے کا اعلان

منگل 17 جنوری 2017 14:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لواری ٹنل کو لائٹ ٹرانسپورٹ کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے ان ایچ اے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہا چترال سمیت ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری کے باعث بند لواری ٹنل کو دوبارہ ہلکی ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چترال کے علاقوں مین پھنسے افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لواری ٹنل ہر جمعہ سے منگل کے روز تک کھولی جایا کرے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں