مریدکے،پسندکی منگنی نہ ہونے پرسنگدل بیٹے نے نماز پڑھتی ماں کے سرپرآہنی راڈمارکرقتل کردیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء)پسندکی منگنی نہ ہونے پرسنگدل بیٹے نے نمازپڑھتی ماں کے سرپرآہنی راڈمارکرقتل کرڈیا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ مریدکے کی نواحی آبادی چک نمبر43کارہائشی عنصرعباس پسندکی جگہ پرمنگنی کرواناچاہتاتھا بوڑھی ماں لڑکی والوں کے گھررشتہ مانگنے گئی مگرلڑکی کے والدین نے رشتہ سے انکاری کردی جس پرمذکورہ نوجوان شدیددلبرداشتہ ہوگیااورطیش میں آکراپنی ضعیف العمرماں پرآہنی راڈسے اس وقت حملہ کردیاجب وہ دوران نماز رکوع کی حالت میں تھی اور راڈلگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔بعدازاں متعلقہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں