شریف برادران کی سکیورٹی پر 2 ارب روپے خرچ کیے گئے، عمران خان

منگل 30 اپریل 2013 13:01

پپلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے۔ پانچ پانچ باریاں لینے والوں نے آپ لوگوں کی حالت نہیں بدلی۔

(جاری ہے)

میانوالی کی تحصیل پپلاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی سیکیورٹی پر 5 سال میں 2 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ ن لیگ کی حکومت کے دوران 70 ہزار لوگوں کو اغوا کیا گیا۔ لاالہ الااللہ کے نام پر پورے پاکستان کے لوگوں کو متحد کریں گے۔ امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں کرپشن ہوتی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں