غیر ملکیوں سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے،ڈی پی او اوکاڑہ

منگل 24 جنوری 2017 23:31

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام ممکنہ و سائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں، غیر ملکیوں سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات کی سیکورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے تا ہم اس کے باوجود شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر تعلیمی اداروں اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر چینی انجینئر کی سیکورٹی کو چیک کرتے ہوئے کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف بھٹوں کا اچانک دورہ کیا اور چیک کیاکہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی ۔ ڈی پی او نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر شہید ہونے والے میجر شبیر شہید کی جائے شہادت کا بھی وزٹ کیا ڈی پی او نے مزید کہاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکنہ و سائل برئوے کار لاتے ہوئے کام کیا جا رہا ہے انہوں نے غیر ملکی کی سیکورٹی کے لیے لگائے جانیو الے سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھا جائے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں