کوئٹہ، دہشتگردوں کی پولیس وین پرفائرنگ سے ایک اہلکارزخمی ،

جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگردمارے گئے ، اسلحہ اورگولہ بارودبرآ مد

ہفتہ 18 فروری 2017 11:25

کوئٹہ، دہشتگردوں کی پولیس وین پرفائرنگ سے ایک اہلکارزخمی ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) سریاب روڈکے قریب دہشتگردوں کی پولیس وین پرفائرنگ سے ایک اہلکارزخمی ،جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگردمارے گئے ،اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا،ہلاک دہشتگردمیزان چوک بم دھماکے ،جعفرایکسپریس پرحملے میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ میں سریاب روڈکے قریب موٹرسائیکل سواردودہشتگردوں نے پولیس وین پرفائرنگ کی ،جس سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا،حملے کے بعدپولیس نے جوابی کارروائی کی ۔

پولیس کی فائرنگ سے مکان میں چھپ کرپناہ لینے والے دونوں دہشتگردمارے گئے ،ہلاک دہشتگرد2013ء میں میزان چوک میں ہونیو الے دھمااورجعفرایکسپریس پرحملے میں ملوث تھے ،میزان چوک حملے میں تیرہ اورجعفرایکسپریس میں سترہ افرادشہیدہوئے تھے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے سات کلوبارودی مواد،ڈیٹونیٹراوربم برآمدکئے گئے ہیں ،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اورامام بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں