پاکستان 14سال بعد ایشین اسکواش چیمپئن بن گیا ،عامر اطلس خان نے فائنل میں کویت کے عبداللہ المیزائن کو ہرا کر ایشین اسکواش چیمپئن کے اعزاز سے پاکستان کو نوازا

اتوار 5 مئی 2013 00:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) پاکستان 14سال بعد ایشین اسکواش چیمپئن بن گیا ، عامر اطلس خان کی کامیابی نے اسکور 11-9، 11-3 اور 11-8سے ایشین اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو اس اعزاز سے نوازا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ایشین اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں عامر کا مقابلہ کویت کے عبداللہ المیزائن سے تھا۔ پاکستان کے ٹاپ پلیئر نے کویتی کھلاڑی کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ گیمز میں فائنل اپنے نام کیا۔ عامر اطلس خان کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-3 اور 11-8رہا۔ کسی پاکستانی کھلاڑی نے 14 سال کے انتظار کے بعد ایشین اسکواش کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آخری مرتبہ 1998 میں زرک جہاں خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں