سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،آر پی اوبہاولپور

جمعرات 19 جنوری 2017 20:35

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج محمد ادریس احمد نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے‘ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ ترقی پانے والے تفتیشی افسران فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں‘ سنگین مقدمات کی میرٹ اور بروقت یکسوئی کو یقینی بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر اور ایس پی ہیڈ کوار ٹر کیپٹن (ر) غلام مرتضی کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز‘ اے ایس پی فاروق احمد بجارانی‘ ڈی ایس پیز مسعود احمد گجر ، مہر ناصر علی ثاقب ، خالد مسعود بھٹی ، چوہدری مامون الرشید سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں اہم ترین منصوبہ سی پیک زیر تکمیل ہے جہاں پر چائنیز انجینئرز اپنے پیشہ ورانہ امور سر انجام دے رہے جن کی سکیورٹی ہر صورت فول پروف بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے پولیس دیگر سکیورٹی ادروں کے ساتھ مل کر سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والے افراد کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔

دریں اثناء آر پی او محمد ادریس احمد نے گزشتہ کچھ عرصہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ڈی پی اوز مہرناصر ثاقب ، چوہدری مامون الرشید ، ایس ایچ اوز اظہر اقبال ، عباس اختر ، رانا محمد اشرف ، اسداللہ مستوئی ، تفتیشی افسران سلیم جہان ، محمد امجد ، نوید احمد و دیگر کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں