پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو دنیا میں چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی، انورعلی انصاری

منگل 24 جنوری 2017 14:17

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان نظریہ ٹرسٹ کے ضلعی صدروبابائے سپورٹس رحیم یارخان حاجی انورعلی انصاری نے کہا ہے کہ کلمے کی بنیاد پر قائم ہونے والا پاکستان تاقیامت قائم رہے گا،بھارت کی طرف سے شرانگیزی کے بیان کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، اگرکسی نے بھی ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتودنیامیں اسے چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارت میں 1992ء میں بابری مسجد کوشہید کیا گیامگرپاکستان میں تمام مندروں سمیت دیگراقلیتوں کی عبادت گاہوں کی اسی طرح حفاظت کویقینی بنایاگیاہے جس طرح مساجد کوسیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روزایڈوانی نے وزیراعظم مودی کومشورہ دیاہے کہ وہ کراچی اورسندھ کوبھارت میں شامل کرنے کیلئے ہرحد تک جائے توان دونوں کیلئے پیغام ہے کہ کسی نے بھی اس بیہوہ بات پرعمل کرنے کی ناکام کوشش کی توایسا کرنے والوں کودنیابھرمیں چھپنے کیلئے ایک انچ بھی جگہ نہیں ملے گی اورپاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں