دہشت گردی کو ختم کر نے کے لے حکومت اورپاک فوج متحدومتفق ہیں، چوہدری اعجازشفیع

ہفتہ 18 فروری 2017 12:53

رحیم یار خان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری اعجازشفیع نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اورپاک فوج ایک پلیٹ فارم پرمتحدومتفق ہیں‘ سرکاری ملازمین کوریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یارخان میں ایپکا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے انشاء اللہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آنے والادوربھی مسلم لیگ(ن) کاہوگا‘ سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت دیگرمسائل کے حل کے لیے حکومت شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے‘ انہوںنے شہبازقلندردربارپردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے ناسورکوختم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے‘ ضلعی صدرایپکاچوہدری محمدبوٹاعابد نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرانے میں چوہدری اعجازشفیع کاکردارلائق تحسین ہے جس پرہم ان کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں