کالج آف سرگودہا ٹیکنالوجی میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2017 14:17

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پی اے ایف روڈ سرگودہا میں سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہو ا ، تقریب کے انتظامات حسنین رضا بھروانہ او رراجہ شوکت نواز نے سرانجام دیئے ، سپورٹس گالا میں پنجاب کے بارہ اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں اٹک ‘ راولپنڈی ‘ چکوال ‘ جہلم ‘ بھکر ‘ میانوالی ‘ خوشاب ‘ سرگودہا ‘ فیصل آ باد ‘ کمالیہ ‘ جھنگ اورچنیوٹ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، سالانہ سپورٹس گالا 27جنوری تک جاری رہے گا جس میں مختلف قسم کے مقابلہ جات منعقد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں