سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا جس کی تین روز سے ویرانے میں پڑی نعش کو پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اورمقدمہ اغواء کو قتل میں ترمیم کر کے مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

قائمقام ڈی پی او نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری اور فراہمی انصاف کا یقین دلایا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال الفضل ٹاؤن کے شہری محمد نواز کی 25 سالہ بیٹی زرینہ نواز کو 21 اپریل کے دن اغواء کر لیا گیا جس پر پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے شبہ کے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی کہ اس دوران مغوعیہ کو چک دس قدرت آباد کے قریب گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا اور نعش باغ کینو میں چھپا دی گئی جہاں سے تین روز سے پڑی 25 سالہ مغوعیہ کی نعش کو بھلوال پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیا اور مقدمہ اغوائ کو ترمیم کر کے مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مصروف تفتیش۔

(جاری ہے)

اس واقعہ پر قائمقام ڈی پی او ایس پی انوسٹگیشن نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گے اور ورثاء سے ملاقات میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری اور فراہمی انصاف کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں