سرگودھا ریجن میں جائیداد ضبطی کے خوف سے 15مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان نے از خود گرفتاریا ں دیدیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)سرگودھا ریجن میں جائیداد ضبطی کے خوف سے 15مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان نے از خود گرفتاریا ں دیدیں جبکہ سی پیک منصو بہ سرگودھا ریجن کے ضلع میا نوالی سے گزرنے کے باعث متعدد پولیس چو کیاں قائم کی جا رہی ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد نے تھا نہ صدر کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ خطر ناک اشتہاری مجرمان کیلئے شروع کی گئی سر کی قیمت اور جائیداد ضبطی کی بدولت سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں جہاں چھا پوں کا سلسلہ جاری ہے اس مہم سے خوفزدہ ہوکر 15سنگین مقد مات میں مطلوب اشتہاری مجرمان نے ازخود گرفتاری دیکر اپنی جائیداد کو ضبط ہونے سے بچا لیاہے۔

(جاری ہے)

جو دیگر ملزمان کیلئے تقلید کا با عث بھی بنے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک منصوبہ کی شاھراہ ریجن کے ضلع میانوالی میں سے گزر رہی ہے جہاں پر حفا ظتی چوکیوں کے قیام میں جراتمند دلیر اور انتہائی قابل اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جا رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھا نہ کلچر میں اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں جب تک پولیس فورس کو بہترین تر بیت اور سہولیات فراہم نہ کی جائیں جس میں تعلیم یا فتہ محررز کی تعیناتی ماہر تفتیشی افسران کی تقری کرکے عوام کو انصا ف کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں میرے دفتر میں اہلکاروں اور افسران کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تر بیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جا رہی ہیں علاوہ ازیںڈی پی او سرگودھا کیپٹن(ر) سہیل احمد چوہدری نے سپاس نا مہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھا نہ صدر کی نئی عمارت جدید نظام سے منسلک ہے جس میں سائیلان کے بیٹھنے کیلئے جگہ ’ پینے کا پانی کی فراہمی اور عملہ کیلئے بھی کمروں کی تعمیر شا مل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا ضلع کے تمام تھا نوں کو کمپیوٹر ائیزڈ نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ بو سیدہ عمارتوں میں قائم تھانوں کو مر حلہ وار نئی عمارتیں تعمیر کرکے وہا ں انہیں منتقل کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ تھا نہ صدر کی نئی تعمیر ہونیوالی عمارت پر 3کروڑ 90لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں