گورنمنٹ گرلز ڈگر ی میں محفل میلاد کا اہتمام

پیر 23 جنوری 2017 15:34

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)گورنمنٹ گرلز ڈگر ی سرگودھا میں محٖفل میلاد کا اہتما م کیا گیا ۔ اس موقع پر طالبات نے نبی کر یمؐ کی شان میں نذانہ عقید ت پیش کرنے کے علا وہ آپؐ کی ذات پر درود و سلا م بھیجا۔ اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے پر نسپل میڈیم شاہد ہ کا ظمی کا کہنا تھا کہ آپؐ کو تما م جہا نو ں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

آپؐ کی زند گی تما م انسانو ں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم آپؐ کی تعلیما ت پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں فلا ح پا سکتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لو گ جو آپؐ کا میلا د منا تے ہیں۔اس موقع پر میڈیم بشری نے ملک کی سلا متی وا ستحکا م کے لئے خصوصی دعا بھی کر وائی، با بر کت محفل میں بیگم چوہد ری حامد حمید ایم این اے، بیگم عبدالرزاق ڈھلو ں کے علاوہ پر نسپل شاہد ہ کا ظمی ، قیصرہ اسماعیل، میڈیم بشری اور حماد اقبال کے علا وہ طالبات نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں