سیشن جج خیرپور غلام شاہ کے احکامات پر سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کوٹڈیجی کا کمب تھانہ میں چھاپہ

منگل 24 جنوری 2017 21:59

سکھر۔ 24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) سیشن جج خیرپور غلام شاہ کے احکامات پر سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کوٹڈیجی عبدالحکیم سانگی نے عدالتی عملہ کے ہمراہ کمب تھانہ میں چھاپہ مار کرریکارڈ تحویل میںلے لیا جبکہ لاک اپ کی تلاشی کے دودنوں سے رکھے گئے افراد ارشاد م نور احمد،محمد اسلم اورمحمدنواز کو بازیاب کرلیا، ایس ایچ او تھانہ کو سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونیکا حکم دیا گیا ہے ، عدالت نے بلا جواز حراست میںرکھا جانے پر متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آر کے اندران کا حکم دیا ہے عدالت میں گوٹھ آدم خان اجن کے رہائشی شیر محمد اجن کی جانب سے اس کے قریبی عزیز دادن ولد گل محمد اجن کو بلاجوازحراست کی بابت درخواست پر حکم جاری کیا تھا،تاہم دادن تھانہ پر نہیں موجود پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں