ٹنڈوالہ یار: تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاںبحق

بدھ 28 دسمبر 2016 22:24

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) کیریا شاخ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا سر دھڑ سے الگ ہوکر پٹری پر گرگیا جبکہ عینی شاہیدین کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی زد میں کے آکر نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا اور واقع سے لگتا ہے کے نوجوان نے شاید خودکشی کی ہو جبکہ حادثے کی جگہ اے سیکشن پولیس کے ایس ایچ او اے ڈی بھنبرو پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے آخری اطلاع تک پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا اور پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ جاںبحق ہونے والے نامعلوم نوجوان کی عمر 20 سے 22 تک معلوم ہوتی ہے اور جاںبحق ہونے والے نوجوان کی گردن دھڑ سے الگ ہوگئی۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں