ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:37

ٹنڈوالہٰیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا اپنی بارات چھوڑ کر اسکول پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار کی تحصیل چمبڑ کے پرائمری اسکول کا ٹیچر شیراز رسول خاصخیلی اپنی بارات چھوڑ کر اسکول پہنچا۔دولہے کا کہنا تھا کہ بچوں کے امتحانات ہیں اسی لیے اپنی بارات چھوڑ کر اسکول پہنچا ہوں۔

(جاری ہے)

دولہے نے کہا کہ بچے من کے سچے ہیں اور اسی لگن کے ساتھ آج اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر آیا ہوں۔ تقریب تو ہوتی رہے گی۔شیراز خاصخیلی کو کلاس میں بچوں کو پیپرز بھی تقسیم کرتے دیکھا گیا بعدازاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ ٹنڈوالہٰیار کے گاؤں حاجی ہاشانی میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شیراز رسول خاصخیلی استاد ہیں جنہوں نے بچوں کے پیپر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب چھوڑی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انتخابات کے موقع پر دلہا یا دلہن ووٹ کاسٹ کرنے تیار ہوکر پہنچ چکے ہیں۔#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں