ٹنڈوالہ یار میں خسرہ خوف کی علامت بن گیا

جمعرات 2 مئی 2024 22:25

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) ٹنڈوالہ یار میں خسرہ خوف کی علامت بن گیاٹنڈوالہ یار میں بگڑے ہوئے خسرے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ، یوسی مسو بوزدار میں دو سالہ بچی خسرے کی وجہ سے جاںبحق ہوئی ہے جب کہ اس بچی کے بھائی کو خسرے کی وجہ سے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں داخل کیا ہے اور شہر کی شہباز کالونی میں بھی والدین کے مطابق بچی خسرے سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہار گئی اس گھر پر میڈیکل کی ٹیمیں گئی تو مزید دو بچوں میں خسرے جیسی علامات پائی گئی جس کے سیمپل لیکر بچوں کا علاج جاری ہے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صابر قائم خانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ چار روز قبل ٹنڈوالہ یار کی یوسی دگانوں بوزدار کے گوٹھ چندرو مئیو میں 6 بچے خسرے کی بیماری کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل تھے جب کہ ٹنڈوالہ یار کی یوسی جھنڈو مری میں بھی دو بچے خسرے کی وجہ سے ایک ماہ قبل جاںبحق ہوئے تھے یوسی بیگن جروار گاؤں عثمان اوٹھو میں 25 ماہ کی عامنہ عثمان جب کہ تین سالہ بچے میں خسرہ کا شک تھا اس اطلاع پر میڈیکل ٹیم نے سیمپل لیکر لیباٹری کے لیئے بھیج دیئے گئے رپورٹ آنے پر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں