گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی علاقے کے با اثر افراد کی زیادتیوں سے تنگ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالب حسین لوند ، میرحسن لوند، غلام قادر لوند نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اپنی زرعی زمین کا پانی چلانے نہیں دیا جارہا ہے ہے علاقے کے بااثر افراد جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رہنے والے اپنے کزن محمد ولد حاجی سائیں بخش کی 19 ایکڑ زرعی زمین سنبھالتے ہیں اس زرعی زمین کے پانی کا راستہ ٹنڈوسومرو شاخ 2 کے واٹر کورس ار 3 میں ہے انکا کہنا تھا کہ مقامی زمیندار ہمیں اپنی زمین آباد کرنے کیلیے مذکورہ واٹر کورس سے پانی چلانے نہیں دیتے ہمیں پانی دینے کی صورت میں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی دمھکیاں دے رہے ہیں جو رات کے پہر میں فائرنگ کرکے حراساں کررہے ہیں جو ہمارے خلاف جھوٹی درخواستیں دیکر بنا سبب پریشان کررہے ہیں انہوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ با اثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں تحفظ دیکر انصاف فراہم کیا جائے اور با اثر افراد کو پابند کیا جائے کہ ہمیں اپنی زرعی زمین پر پانی دینے میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ڈالیں۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں