ٹنڈوالہ یار پولیس گوٹھ داؤد کیریو کے قریب کیلے کے باغ سے 12 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 1 مئی 2024 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ٹنڈوالہ یار پولیس گوٹھ داؤد کیریو کے قریب کیلے کے باغ سے 12 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے دھاسوڑی تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ داود کیریو میں پولیس نے کیلے کے باغ سے ایک 12 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش برآمد کی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ملنے والی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی جبکہ ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ڈیوو ولد لالو کے نام سے ہوئی ہے کیلے کے باغ سے ملنے والی لاش کی اطلاع پر بچے کا والد لالو موقع پر پہنچا جہاں وہ اپنے بچے کی لاش کو دیکھ کر سکتے میں آگیا اس آنکھ اشکبار ہوگئی اس موقع پر لالو نے بتایا کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میرے بچے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم اسکی تحقیقات کررہے ہیں اگر اس بچے کو قتل کیا گیا ہے تو قاتل کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں