کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ چندرہ میوپہنچ کر خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے تعزیت

منگل 30 اپریل 2024 20:17

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ چندرہ میوپہنچ کر خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں جبکہ ہم نے کوتاہی برتنے والے ایک ڈاکٹر اور تین ویکسینیٹرز کو معطل کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سلیم اللہ اوڈھو، ایس ایس پی ٹنڈوالہیار ابریز عباسی، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار شاکر فہیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر محمد ابراہیم پڑھیاڑ بھی موجود تھے ،قبل ازیں کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی نے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی بیماری کے وارڈ کا معائنہ کیا اور متاثرہ بچوں کے والدین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائی گی، بعد ازاں کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی نے ڈی سی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 29 اپریل تا 03 مئی تک پانچ روز جاری رہنے والی پولیو مہم کے سلسلے میںگزشتہ روز حیدرآباد میں بھی وزٹ کئے تھے اور منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کے ساتھ ٹنڈوالہ یار میں بھی مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس وزٹ کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور پولیو مہم میں فرائض انجام دینے والے ورکرز کو چاہئے کہ وہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مائیکرو پلان کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی بیماری اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی اور شعور بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں