پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 14:45

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچائو کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچائو کا عالمی دن ہر برس کی طرح امسال بھی 4فروری کو منایا جائے گا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کے جان لیو ا، مرض سے سالانہ 96لاکھ افراد جن میں خواتین، بچے اور ہر عمر کے افراد شامل ہیں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ کینسر ہیںاگر عوام میں شعور اُجا گر کر کے کینسر کی روک تھام نہ کی گئی تو آئندہ چند سالوں میں خطرناک حد تک سالانہ اموات کی شرح بڑھ جائے گی عالمی سطح پر کینسر سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ افراد تمباکو نوشی، کے باعث مر جاتے ہیں پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے او ر اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں