شیرانی ،سری وند حریفال میں خسرے سے متاثرہ بچی جاں بحق ہو گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:09

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) شیرانی کے علاقے سری وند حریفال میں خسرے سے متاثرہ بچی جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے سری وند حریفال میں خسرے سے متاثرہ ایک بچی جاں بحق ہو گئی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارف شاہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کو ٹیمیں روانہ کر دی ہے تاہم علاقے کے لوگ بچوں کی ویکسئین کرانے سے انکاری ہے جس کے باعث محکمہ صحت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں