Doodh Ka Jala Chaas Phook-phook Kar Peeta Hai - Article No. 1670
دودھ کا جلا چھاچھ پُھونک پُھونک کر پیتا ہے - تحریر نمبر 1670
اصل میں انکل میں بیٹ کی مضبوطی کا اندازہ لگا رہا تھا کیوں کہ کئی بیٹ میں نے خریدے مگر سب ہی ٹوٹ گئے۔ احسن نے دکاندار سے کہا اور پھر دوبارہ مختلف بلوں کی مضبوطی کا اندازہ کرنے لگا
جمعرات 18 جنوری 2018
احسن ابھی ساتویں جماعت ہی میں تھامگر کرکت بڑی عمدہ کھیلتا تھا۔ اکثر اپنے اسکول کی میٹرک کے لڑکوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم میں کسی لڑکے کے بیمار ہونے یا کسی اور وجہ کے باعث شریک نہ ہونے پر احسن کو ہی کھیلنے کا موقع ملتا اور احسن اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے کرکٹ دیکھنے والے بچوں سے خوب داد پاتا۔ احسن کو نیا بیٹ لائے ہوئے ابھی کچھ دن ہی ہوئے تھے کہ بلا اپنے جوڑ کے پاس سے نکل گیا اور احسن کے ہاتھ میں بیٹ پکڑنے کا صرف دستہ ہی رہ گیا اور بقیہ حصہ دور جا گرا۔ احسن ایک نیا بلا پھر خرید کا لایا مگر یہ بھی کچھ دن ہی چلا اور ٹوٹ گیا۔ احسن اب تو بہت ہ سٹپٹایا اپنے پاپا سے ضد کرکے ایک نیا بیٹ پھر خرید لایا، مگریہ کیا!! یہ نیا بلا بھی چند دن ہی چل سکا اور وہیں جوڑ کے پاس سے پھر ٹوٹ گیا۔
(جاری ہے)
احسن کا سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے؟ اس نے ایک بار پھر اپنے پاپا کو نیا بلا دلانے پر تیار کیا اور دوکان پر پہنچ کر ہر بلے کو ہاتھ میں لے کر اچھی طرح دیکھتا اور زمین پر ٹک ٹک کرکے بیٹ کی مضبوطی کا اندازہ لگاتا۔
جب احسن نے کئی بیٹ دیکھ لئے تو دکاندار نے کہا ”کچھ خریدنا بھی ہے یا․․․․․ وہ اصل میں انکل میں بیٹ کی مضبوطی کا اندازہ لگا رہا تھا کیوں کہ کئی بیٹ میں نے خریدے مگر سب ہی ٹوٹ گئے۔ احسن نے دکاندار سے کہا اور پھر دوبارہ مختلف بلوں کی مضبوطی کا اندازہ کرنے لگا۔ احسن کے پاپااس کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھ کر دل ہی دل میں مسکرارہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ واقعی ”دودھ کا جلا چھاچھ پھونک پھونک کر پیتا ہے“۔Browse More Urdu Literature Articles
عورتیں اور کہاوتیں
Aurtain Aur Kahawatain
دودھ کا جلا چھاچھ پُھونک پُھونک کر پیتا ہے
Doodh Ka Jala Chaas Phook-phook Kar Peeta Hai
دانے دانے پر مہر ہے
Dany Dany Pe Mohar Hy
پڑھیں فارسی بیچیں تیل
Parhy Farsi Bechy Tail
شیروں کا منہ کس نے دھویا
Shario Ka Mouh Kis Ny Dhoya
دریا میں رہنا اور مگر مچھ سے بیر
Dariya Mein Rehna Or Magur Mach Say Bair
جواب جَاہلاں بَاشَد خَموُشی
Jawab Jahila Bashad Khamoshi
ثابت نہیں کان بالیوں کا ارمان
Sabit Nahi Kaan Balio Ka Arman
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا
Jungal Main Moor Nacha Kis Nay Daikha
حاضر میں حُجتّ نہیں غیب کی تلاش نہیں
Hazir Me Hujat Nahi Ghaib Ki Talash Nahi
جہاں پھول وہاں کانٹا
Jaha Phool Waha KAnta
تیسرے دن فاقے مردہ بھی حلال ہے
Tessray Din Faqy Murda B Hlal Hy