جتنی جنگ خطے میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لڑی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی پہلی فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی مرتب کی جا رہی ہے ،
فلم ساز اداروں کو پاکستان آکر فلم بنانے کی دعوت دیتی ہوں ، فیسٹیول کے ذریعے ہم ملک میں امن لانے کے خواہاں ہیں ، کھیلوں کے میدان اور سینما گھر دوبارہ آباد کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایشیاء پیس فلم فیسٹیول سے خطاب
بدھ 13 ستمبر 2017 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جتنی جنگ خطے میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لڑی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔
آج معاشرے میں جتنی عدم برداشت دیکھ رہے ہیں اس کی وجہ دہشتگردی ہے ۔ 1960 اور 1970 کی دہائی میں یہ وہ ملک تھا جو پی آئی اے ، آرٹسٹ اور گلو کاروں کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا ۔ پاکستان ہاکی ، فٹبال اور کرکٹ کے میدان میں چمپئن تھا ۔ پاکستان 1960 کی دہائی میں دنیا کا تیسرا بڑا فلم بنانے والا ملک تھا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس فیسٹیول کے ذریعے امن لانے کے خوہاں ہیں ہم پر امن پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں ۔ موجودہ نسل آگے آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ ہی ہے ۔ تقریب میں موجود تمام افراد پاکستان کی فلاح اور بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی اگلے ماہ مرتب کی جا رہی ہے جس میں فلم کی تیاری کے تمام شعبوں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے ۔ ہم فلمی صنعت سے منسلک ہنر مند افراد کو سہولیات مہیا کریں گے ۔ ہم پاکستان کا کلچر اور ثقافت کو اجاگر کریں گے ۔ اس وقت فلم میکر کے پاس فلم بنانے کے وسائل نہیں ہیں ۔ اس لیے ہم فلمی صنعت سے منسلک آلات پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ اور غیرملکی فلمساز اداروں کو پاکستان آکر فلم بنانے کی دعوت دیتی ہوں ۔ یہ سہولیات صوبائی سطح پر بھی فراہم کی جائیں گی ۔ حالات کی وجہ سے سینما ہال شادی ہال میں بدل گئے اور کھیل کے میدان ویران ہوتے چلے گئے ۔ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اس قوم کا فخر ہیں ۔ ہم کھیلوں کے میدان اور سینما ہائوسز کو دوبارہ آباد کر رہے ہیں ۔ ہم فلمی صنعت کو دوبارہ اپنے پائوں پرکھڑا کر رہے ہیں ۔ اس کاوش میں میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مقصد کے لئے کوششوں کا آغاز کیا ۔ فنکار انقلابی تبدیلی کا باعث ہوتے ہیں ۔ فلم فیسٹیول قومی تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.