Live Updates

امریکہ کی افغانستان میں سٹریٹجی تبدیل ہو رہی ہے

امریکا جنگ بندی میں پاکستان کا کردار چاہتا ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جولائی 2019 11:52

امریکہ کی افغانستان میں سٹریٹجی تبدیل ہو رہی ہے
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جولائی۔2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کو پاک امریکہ تعلقات میں تقریباً ڈیڑھ سال کی سرد مہری کے بعد اسے ایک مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس ملاقات میں فریقین ایک دوسرے سے کیا مطالبات کر سکتے ہیں؟عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تبدیلی افغانستان میں امریکی لائحہ عمل کی تبدیلی ہے بنیادی طور پر امریکہ کی افغانستان میں سٹریٹجی تبدیل ہو رہی ہے.

(جاری ہے)

اس حوالے سے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر جوشوا وائٹ کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ابتدائی مراحل میں امریکہ کی کوشش تھی کہ طالبان اور کابل کے درمیان طاقت کا توازن بدل سکے تاکہ مذاکراتی میز پر ان کے ساتھ زیادہ اثر و رسوخ ہو. پھر انہیں اس بات کا احساس ہونے لگا کہ یہ لائحہ عمل کام نہیں کرے گا جیسے ہی انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا راستہ اپنایا انہیں پاکستان کو جگہ دینی پڑی.

امریکہ اکثر پاکستان کو طالبان کے حوالے سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کو کہتا رہا ہے ڈو مور ڈو مور کے نعرے تو سبھی کو یاد ہیں مگر پاکستان کی جانب سے دیکھا جائے تو طالبان اور امریکہ کے مذاکرات تو ہو رہے ہیں. پاکستان طالبان کو میز پر تو لے آیا ہے اب امریکہ اس تناظر میں پاکستان سے اور کیا چاہے گا؟اس سوال کے جواب میں جوشوا وائٹ کہتے ہیں کہ یہ کہنا مبالغہ آرائی ہوگی کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کرنے پر مجبور کر سکا ہے.امریکہ کے پاکستان سے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو دو چیزیں چاہییں ہو گی ایک تو یہ کہ طالبان بین الافغان مذاکرات میں معنی خیز طریقے سے شرکت کریں اور دوسرا جنگ بندی ہے.

واشنگٹن ڈی سی میں موجود تھنک ٹینک نیو امریکہ کی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایجنڈے میں سرِفہرست فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی ایف میں امریکی مدد حاصل کرنا ہے‘اگرچہ امریکی حکام نے کئی بار کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل باڈی ہے اور امریکہ وہاں کوئی ویٹو وغیرہ نہیں چلا سکتا تاہم جوشوا وائٹ کا خیال ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ایسا کہنا صرف بیان بازی ہے. ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے امریکہ ٹیکنیکل طریقے سے بات کر رہا ہے ظاہر ہے کہ امریکہ کا سیاسی اثر و رسوخ ہے مسئلہ یہ نہیں کہ پاکستان کو پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے یا کیسے کرنا ہے مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان ماضی میں ایسا کرنے سے کترایا ہے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات