لوئر دیر: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،10 شدت پسند ہلاک بونیر: ڈگر اور سلطان وس سے چھ شدت پسند گرفتار۔ اپ ڈیٹ

ہفتہ 30 مئی 2009 11:35

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30مئی 2009 ء) لوئردیرکےعلاقے کلپانی اورکلال ڈیری میں سیکورٹی فورسز سےجھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، بونیر کے علاقے ڈگر اور سلطان وس سے چھ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ میدان کے علاقے زیمدارہ سےاغواء ہونے والے ممتاز عالم دین مولانا قاضی حبیب الرحمن کو شدت پسندوں نے قتل کردیا۔ تحصیل میدان اور ادینزئی میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے،زرائع کے مطابق تیمر گرہ دیر اسکاؤٹس قلعے سے میدان میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے۔ مالا کنڈ میں چوبیسویں روز بھی مسلسل کرفیو نافذ ہے، بونیر میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں