جیکب آباد: ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سائیکلسٹ کے اعزاز میں ٹی پارٹی ، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی دئیے گئے

منگل 4 اپریل 2017 19:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سائیکلسٹ کے اعزاز میں ٹی پارٹی ، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغا شاہنواز بابر نے ٹوئر ڈی سندھ کی سائیکل ریس کے سائیکلسٹ کے اعزاز میں اپنے دفتر میں ٹی پارٹی دی جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام عباس جکھرانی، ڈائریکٹر اسپورٹس ارشاد مخدوم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر ،غلام عباس جکھرانی اسسٹنٹ کمشنر بلال احمد ،اے ڈی سی حبیب میمن نے سائیکلسٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جیکب آباد نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینے سے ہی صحت مند معاشرہ قائم ہوسکتا ہے انہوں نے ٹوئر ڈی سندھ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں