جیکب آباد میںسیاستدانوں نے 2018کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ، جوڑ توڑ اور سیاسی ملاقاتیں، پرانے حلیف حریف بننے لگے
بدھ 12 اپریل 2017 23:34
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیاستدانوں نے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے تیزکردی ہیں اور انتخابات کے دن قریب آتے ہی پرانے حلیف اب حریف بننے جارہے ہیں ، سیاسی ملاقاتیں جوڑ توڑ اور وفاداریاں تبدیل ہونے کی وجہ سے سیاستدان پریشان ہونے لگے ہیں جبکہ سیاستدان اپنا خاندانی کارڈ بھی استعمال کررہے ہیں اور اپنی برادری کو اعتماد میں لینے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں، جیکب آباد کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کی علامت سمجھے جانے والے کھوسو خاندان بھی سیاسی پارٹیوں سے بیزار لگ رہے ہیں کیوں کہ جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر کھوسو برادری کے سردار مرحوم محمد مقیم خان کھوسو رکن سندھ اسمبلی تھے ان کی وفات کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست پر کھوسو برادری کی جانب سے ان کے بیٹے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر پارٹی کی قیادت نے ان کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے پہنور خاندان کے چشم و چراغ میر زیب خان پہنور کو ٹکٹ دی جس پر کھوسو برادری پارٹی سے ناراض ہے اور سردار سخی عبدالرزاق کھوسو بھی پارٹی کے ایسے فیصلے پر نالاں ہیں پارٹی کے ایسے فیصلے بعد وہ پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں اب ان کے سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ آئندہ انتخابات میں محمد میاں سومرو کی حمایت کا فیصلہ کرچکے ہیں ،جبکہ دیگر پارٹیوں اور برادریوں کی جانب سے بھی پرانے حلیفوں کو خیر آباد کہنے کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، محمد میاں سومرو نے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جیکب آباد میں اپنے ڈیرے جمع لیئے ہیں اور مختلف برادریوں، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ رابطے تیز کردئیے ہیں جبکہ پرانی تعزیتوں کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوچکا ہے ، محمد میاں سومرو کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر برادری کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں برادری کے لوگوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ عوام سے ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور عوامی فنڈز کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہے اور عوام کی طاقت سے شہر کی تقدیر بدلیں گے، جلسے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو ، محمد اسلم ابڑو، محمد اکرم ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا، دوسری جانب جماعت اسلامی ضلع کے وفد نے ضلع امیر عبدالحفیظ بجارانی کی قیادت میں محمد میاں سومرو سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد میں شدید گرمی کا راج ،درجہ حرارت 47.5تک جا پہنچا
منافع خوروں کو بے لگام اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول
جیکب آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے 9 مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ،عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد، 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
جیکب آباد میں بلدیہ ملازمین کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کی حمایت میں ریلی نکالی ..
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ، عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے میڈیا کانفرنس 12 مئی کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں ہوگی
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام ، آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے ..
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا