قصور میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈائون‘ ‘15منشیات فروشوں سمیت 26 افرادکو گرفتار

جمعہ 27 جنوری 2017 12:44

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء)پولیس کا مجرمان اشتہاریوں‘ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکیخلاف سخت ترین کریک ڈائون‘15منشیات فروشوں سمیت26جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے مجرمان اشتہاریوں‘ ڈاکوئوں‘کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سپیشل مہم کا آغازکررکھاہے اس سلسلہ میں کریک ڈائون کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث8خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاہے اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 105شراب کی بوتلیں اور اڑھائی کلو چرس برآمد کی جبکہ 3ملزمان کے قبضہ سی3پسٹل برآمد کرکے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں