حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،ملک رشیداحمدخاں

منگل 7 فروری 2017 11:29

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)ن لیگ کیحکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،عمران خان اقتدارکی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں‘ انہیں ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہورہی‘ محب وطن عوام ملک دشمنی کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ناکام دھرنوں، جلسوں اور ریلیوں نے نفسیاتی مریض بنادیاہے‘حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت ریلیف محسوس کررہے ہیں کسی بھی ملک کی پائیدارترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کا مضبوط ہونا ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے شعور میں اضافہ کیلئے تعلیم جیسے شعبہ پر ریکارڈ سرمایہ کاری کی جارہی ہے تاکہ آنیوالی نسلیں غیروں کی محتاج ہونے کی بجائے ٹیکنالوجی اور سائنس جیسے میدان میں خودکفیل ہوں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں