ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس

جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز ہو جائیگا ‘عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘عمارہ خان

بدھ 8 مارچ 2017 20:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ،چیئر مین پبلک فسیلیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ ڈی ایم او سید محمد رضا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نذیراور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ہیلتھ کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتال کی تزئین و آرائش اور نئے طبی آلات کی خریداری کیلئے ایم ایس ہسپتال کی طرف سے پیش کئے گئے متوقع اخراجات اور ڈیمانڈ ز کا جائزہ لیکر منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز ہو جائیگا ۔

حکومت کی جانب سے جدید ترین طبی آلات فراہم کئے جا رہے ہیںاور ہیلتھ کونسل کو ہسپتالوں کی تزئین و آرائش اور ضروری طبی آلات کی خریداری کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی ہیں تا کہ عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کیلئے مختلف طبی آلات اور دیگر سامان کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں