سی پیک ملک کی تقدیربدل دیگا‘2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے، رانامحمداسحاق خاں

ہفتہ 18 مارچ 2017 11:14

قصور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں‘انکا ایجنڈا ملکی ترقی کو روکنا ہے لیکن عوام باشعور ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ میں تعمیروترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی تقدیربدل دیگا‘2018ء کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال دیاہے‘عالمی ادارے ہماری حکومت کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکررہے ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے حلقہ کو ضلع کا مثالی بناناان کی اولین ترجیح ہے اسی جذبہ کے تحت اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ،انشاء اللہ الیکشن کے دنوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں