قصور ،ْگنے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے راہگیرجاں بحق ،ْدو افراد زخمی

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:56

قصور ،ْگنے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے راہگیرجاں بحق ،ْدو افراد زخمی
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) گنے سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے راہگیرجاں بحق ،ْ دو افراد دوزخمی ہوگئے، تفصیل کے مطا بق موضع گھنگراں والا کے رہائشی محمد عارف اور سیف اللہ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ نیاقلہ کے قریب گنے سے بھرا ٹرالر اچانک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں حاجی عارف گنے تلے دب کر جاں بحق جبکہ سیف اللہ اور ٹریکٹرڈرائیورمحمدسردار زخمی ہوگئے، پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں