قصور ،الہ آباد دیپالپورروڈسے شدید زخمی حالت میں ملنے والی 8سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی

جمعرات 20 اپریل 2017 19:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) قصور کے علاقہ الہ آباد دیپالپورروڈسے شدید زخمی حالت میں ملنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی ، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے نمونے کیمکل لیبارٹری روانہ کر دیئے، زیادتی کی تصدیق رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اللصبح تھانہ الہ آباد دیپالپور روڈ سے ایک شدید زخمی حالت میں نامعلوم بچی کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر زخمی بچی کوچونیاں اسپتال منتقل کرد یا گیا تاہم اسپتال میں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی نیم برہنہ حالت میں سڑک کنارے پائی گئی اور جسم پر تشدد کے واضع نشانات بھی موجود تھے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بچی کا زہنی توازن درست نہیں تھا اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے وہ زخمی ہوئی تھی زیادتی کا نشانہ بننے کی اطلاعات بے بنیاد اور چھوٹی ہیں جبکہ دوسری طرف چونیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالقادر کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واضع نشانات ہیں تاہم نمونے کیمکل لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں زیادتی کے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں