قصور،ڈی پی اوسید علی ناصر کا گزشتہ روز چار تھانوں سٹی پتوکی ،صدر پتوکی ،الہٰ آباد اور گنڈاسنگھ والاکا دورہ

بدھ 3 مئی 2017 23:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء)ڈی پی او قصور سید علی ناصر نے گزشتہ روز چار تھانوں سٹی پتوکی ،صدر پتوکی ،الہٰ آباد اور گنڈاسنگھ والاکا اچانک دورہ کیا ، تھانہ ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک روم کی انسپکشن بھی کی جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا اور کئی ایک انفرادی مقدمات ڈس کس بھی کیے،اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاران کو شاباش دی۔

ڈی پی اوقصور نے تھانوں کے وزٹ کے موقع پرپولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدمات جن میں ملزمان مفرور ہیں اورعرصہ دراز سے زیر تفتیش چلے آرہے ہیں ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں۔اور ہر زیر تفتیش مقدمہ کے بارے میں متعلقہ تفتیشی افسر مجھے جوابدہ ہو گا کہ اس نے ابھی تک اس میں کیا کو شش کی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد از جلد جمع کروائیں کو تاہی کی صورت میں سخت محکمانہ سزا دی جا ئے گی،تھانہ الہٰ آباد کی انسپکشن کے دوران مقامی ایم این اے ملک رشید احمد خاں بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس مو قع پر انہوں نے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے پیشہ ور ٹائوٹوں کو تھا نو ںمیں داخل نہ ہونے دیں۔

اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔ڈی پی اوقصور نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ الہٰ آباد ،ایس ایچ او صدر پتوکی اور محرر صدر پتوکی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں