پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،2 اشتہاریوں سمیت 10ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جون 2017 13:24

پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،2 اشتہاریوں سمیت 10ملزمان گرفتار
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ قصور پولیس کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کرنا اولین ترجیح ہے ۔شہر کے داخلی /خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث رمضان المبارک کا پہلا عشرہ الحمد اللہ بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہواہے، رمضان بازاروں ،دستر خوانوں، مساجد و امام بارگاہوں ، رہائشی آبادیوں اور حساس مقامات کے اردگرد سرچ آپریشن اور اسکے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈائون بھی کیے جارہے ہیں ۔

تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقہ میں مساجد و امام بارگاہوں کو خود دورہ کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ پولیس نفری عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر لگائی گئی ہے۔وہ رمضان بازار وں کے وزٹ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرمتعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔دریں اثناء قصور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے 2خطرناک اشتہاریوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب‘3 پسٹل ‘ 3 بندوق برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں