قصور، گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) قصور میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔جمعرات کو پولیس کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ پنجاں والا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

شاہدہ بی بی کی اکثر اپنے خاوندمحمدعارف سے لڑائی جھگڑا رہتاتھا گزشتہ رات دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا جس پر لڑائی سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں