قصور، ذوالجناح‘ علم‘ تعزیہ اور جھولے کے 29 جلوس نکالے گئے

پیر 2 اکتوبر 2017 13:08

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر ضلع قصورکے 29 مقامات پر29 ذوالجناح‘ علم‘ تعزیہ اور جھولے کے جلوس نکالے گئے۔

(جاری ہے)

قصور سے مرکزی ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سادات سے نکالا گیاجوکہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ رکن الدین خاں قصورمیں اختتام پذیر ہوا۔ اسی طرح کھڈیاں ‘چونیاں‘پتوکی‘ مصطفی آباد‘ پھولنگر ودیگر مقامات سے بھی ذوالجناح ‘علم اور تعزیہ کے جلوس نکالے گئے جوکہ مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے وقت مقررہ پراختتام پذیرہوئے۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور‘خاردارتاریں ‘بیریئراور قناتیں لگاکر جلوس کو جانے والے راستوں کو سیل کیاگیا تھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں