قصور اور گردونواح میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

بدھ 8 نومبر 2017 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) قصور اور گردونواح میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور گردونواح ناجائز تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی لوگوں کو ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے مین شاہراہوں اور مارکیٹوں جن میں نورمحل سینما ،اسٹیل باغ چوک ،شہباز خان روڈ ،ایم اے جناح روڈ پرانا لاڑی اڈا ،کھاڑا روڈ ،ریلوئے روڈ ،چاندنی چوک ،درباربلھے شاہ روڈ،لنڈا بازار ،اردو بازار ،للیانی اڈا ،نیا بازار ،کوٹ مراد خان ،شفیع والا چوک ،،کوٹ حلیم خان اور دیگر مقامات شامل ہیںسڑکوں پر لوگ ریڑھیاں ،پھٹے اور دیگر سٹال لگا کر بیٹھے ہو ئے ہیں جس سے سڑکیں سکڑ گئیں ہیں اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ ناجائز تجاوزات لگانے والے ٹس سے مس نہیں ہو تے انتظامیہ حالات سے باخبر ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے ہیں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران ہم سے ماہانہ رشوت وصول کر تے ہیں اس نازک صورت حال پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں