با غبانوں کو آم کے باغات کو گدھیڑی کے نقصان سے بچانے کی ہدایت

جمعرات 30 نومبر 2017 11:24

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے باغبانوں کو آم کے باغات کو گدھیڑی کے متوقع نقصان سے بچانے کیلئے دسمبرکے پہلے ہفتہ میں پودوں کے تنوں پر دو سے تین منٹ کی بلندی پر بندلگانے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ وہ مذکورہ سفارش پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ سردی کے فوراً بعد زمین سے نکلنے والے گدھیڑی کے نوزائیدہ بچے تنے کے ذریعے پودوں پر چڑھ کر نقصان نہ پہنچا سکیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ پودوں کے تنوں پر لگائے جانیوالے بند دو قسم کے ہوتے ہیں ایک چپکانے والے جبکہ دوسرے پھسلانے والے۔ انہوں نے کہا کہ چپکانے والے بندکی چوڑائی 8 سے 10 سینٹی میٹر جبکہ پھسلانے والے بندکی چوڑائی 15 سے 30سینٹی میٹرہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بند کاباقاعدگی سے معائنہ کرتے رہناچاہئیے اور اگرچپکانے والے بندخشک ہونا شروع ہو جائیں تو دوبارہ لگائیں تاکہ یہ اپریل کے مہینہ تک کارآمد رہیں جبکہ پھسلانے والے بندجوکہ پولی تھین یا پلاسٹک شیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں ان کے لگانے سے پہلے یہ یقین کرلیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں