آلواپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفیدترین سبزیوں میں بھی شمار ہوتاہے، حکیم میاں لیاقت احمدعلی

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:25

قصور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) آلواپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفیدترین سبزیوں میں بھی شمار ہوتاہے اوریہی وجہ ہی کہ متوازن غذا میں ہمیشہ آلو کو شامل رکھاجاتاہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘ قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غذائیت کے معاملے میں آلوکتنا بھرپورہوتاہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایاجاسکتاہے کہ اگر پکے ہوئے آلو کا صرف ایک کپ173گرام لیاجائے تو اس میں 161کیلوریز کیساتھ ساتھ وٹامن بی6‘پوٹاشیم ‘تانبا‘ کاپر‘ وٹامن سی‘مینگنیز‘فاسفورس‘ فائبر‘ وٹامن بی3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدار ہوتی ہے ‘29فیصد کاربوہائیڈریٹس اور8.5فیصد پروٹین کے علاوہ ہیں ‘ وٹامن ‘پروٹین اور معدنیات پر مشتمل یہ تمام غذائی اجزاء صرف عام لوگوں ہی کے لئے نہیں بلکہ غذائی ماہرین کے نزدیک بھی آلوکوپسندیدہ ترین سبزی کے مقام پر فائزکرتے ہیںان ہی باتوں کیوجہ سے آلوکے غذائی فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے مثلاً اگر بچوں کی بات کریں تو بچوں کی نشوونمابہتر بنانے کیلئے انہیں روزانہ تھوڑی مقدارمیں ابلے ہوئے آلوضرورکھلانے چاہئیں خاص طورپر وہ بچے جو کمزور ہوں انہیں روزانہ آلوکھلانے پرکمزوری ختم کی جاسکتی ہے ‘ابلا ہوا آلو بغیرنمک کے کھایاجائے تو اس سے ہائی بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں بھی بڑی مددملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں