ضلع بھر میں دیہاتوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا، حاجی ایازاحمدخاں

اتوار 10 دسمبر 2017 13:30

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء)خادم اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کی طرح صاف ستھرابنانے کیلئے حکومت پنجاب کا نہایت اہم پراجیکٹ ہے ‘منصوبے کیلئے حکومت نے تمام یونین کونسلوں کو ایک‘ایک لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ دی ہے جبکہ دیگر اخراجات کیلئے ملنے والے 3لاکھ روپے کے فنڈز سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد بچ جانیوالے فنڈزکو بھی صفائی کیلئے اخراجات کی مد میں استعمال کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایازاحمدخاں نے اپنے ڈیرہ پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت یونین کونسلوں میں 25لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہاتوں کو صاف ستھرابنانے کے جامع پروگرام کا آغازکیاگیاہے اور اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں دیہاتوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشاء اللہ عوام آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیکر دوبارہ خدمت کرنے کا موقع فراہم کریگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں