شوگر ملوں کی جانب سے حکومتی مقرر کردہ گنے کے ریٹ نہ ملنے پر کسان اتحاد کا احتجاج، ٹرینیں اور ٹریفک بلاک کر دی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:41

ٴْقصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) شوگر ملوں کی جانب سے حکومت کے مقرر کردہ گنے کے ریٹ نہ ملنے پر کسان اتحاد نے احتجاج کر کے ٹرینیں اور ٹریفک بلاک کر دی ۔مسافر سات سے آٹھ گھنٹہ تک جمائیاں لیتے رہے ۔انتظامیہ غائب،ریل کی پٹریوں اور سڑکوں پر مظاہرین کا راج۔معلومات کے مطابق حکومت نے گنے کی فی من قیمت 180روپے مقرر کی تھی جبکہ ملوںکی جانب سے ایک سو چالیس روپے ادا کی جارہی اور پے منٹ بھی پندرہ سے بیس دن لیٹ مل رہی تھی جس پر کسان اتحاد نے حکومت سے اپیل کی مگران کی نہ سنی گئی تو انہوں نے گزشتہ روز ہڑتال کی کال دی جس پر لاہور اور پتوکی کے درمیان ٹرینیں اور ٹریفک کو روک کر احتجاج شروع کر دیا گیا ،بارہ بجے سے رات دس بجے تک مسلسل ٹرینوں اور ٹریفک کو سرکنے کی اجازت نہ دی گئی ،اس دوران مسافر شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور سینکڑوں مسافروں کی طبعیت خراب ہونے کے باعث انہوں نے نیچے اتر کر زمین پر ہی لیٹنے کو ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے قصور کی ڈپٹی کمشنر عائشہ عمر نے آن لائن کو بتایا کہ ٹرینوںکی آمد و رفت لاہور سے ملتان جاتے ہوئے متاثر ہوئی ہے تاہم اس سلسلہ میں مذاکرات کیے جارہے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ ملز کے جنرل منیجر تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث احتجاج زیادہ دیر تک رہ گیا انہوں نے کہا اب ٹریفک تو کھول دی گئی ہے مگر ٹرینں بھی جلد چلا دی جائیگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں