دکھی لوگوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے ‘رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری

قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگیاں مستحقین کی مدد کیلئے وقف کر دیتے ہیں ‘جذبہ انسانی کے تحت مستحقین کی مدد کر کے ہم انہیں معاشرے کا فعال شہری بنا سکتے ہیں ‘مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 18:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ دکھی لوگوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے ‘قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگیاں غریب اور مستحقین کی مدد کیلئے وقف کر دیتے ہیں ‘جذبہ انسانی کے تحت مستحقین کی مدد کر کے ہم انہیں معاشرے کا فعال شہری بنا سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیم ہم خیال کارواں کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘حکیم منیر انصاری ‘محمد پرویز مہر ‘نوید رمضان مغل بھی موجود تھے ۔ منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم خیال کارواں کی طرف سے ہر ماہ تقریبا 200یتیموں ‘بیووائوں اور مستحقین خواتین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے منتظمین کو اس نیک کام کو جاری رکھنے کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں