گل گلائل کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 13 دسمبر 2017 12:22

قصور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ گل گلائل باغ میں اگائے جانیوالے پھولوں میں سے ایک پسندیدہ پھول ہے جس کو گلیڈ کے نام سے پکاراجاتا ہے‘گلائل کے پھول سفید ‘سرخ‘گلابی ‘پیلے اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں،ماہرین نے گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ‘گلائل کی کاشت کیلئے زرخیزاور اچھے نکاس والی زمین کاانتخاب کریں‘کاشت سے پہلے گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں‘کاشت کے وقت کھادکا استعمال کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ کھادگھٹیوں کیساتھ نہ لگے ورنہ یہ گل سڑجائیں گی، انہوں نے کہا کہ گلائل کی کاشت بذریعہ بیج اور بذریعہ گھٹیاں دونوں طریقے سے کی جاسکتی ہے،بذریعہ بیج کاشت کی جانیوالی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذاجلدی پھول حاصل کرنے کیلئے عام طور پر اس کی کاشت گھٹیوں سے کی جاتی ہے، گھٹیوں کو قطاروں میں بوئیں قطار سے قطارکا فاصلہ 2سی3فٹ اورگھٹی سے گھٹی کا فاصلہ4انچ رکھیں‘ گھٹیاں سائزکے مطابق 3سی4انچ کی گہرائی تک بوئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں