ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت اساتذہ کی ترقی اور پے پیکج کے حوالے سے اجلاس ‘65اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کے زیر صدارت اساتذہ کی ترقی اور پے پیکج کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سمیرا امبرین اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے ایس ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی ترقی اور پے پیکج کا جائزہ لیا گیا اور 65اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اساتذہ کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور ضلع بھر میں کوالٹی ایجو کیشن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی ضلع بھر کے سکولوں کا اچانک دورہ کر کے اساتذہ کی کارکردگی اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لینگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں