پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے،چوہدری سلمان حنیف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:30

قصور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سلمان حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے کا تہیہ کیاہواہے‘مسلم لیگ(ن) کے دورِحکومت میں پاکستان نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں ترقی کی‘لوڈشیڈنگ پر قابوپانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول متامیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی خصوصی توجہ سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول متاکو گرلزکالج کا درجہ دے دیاگیاہے اور کالج کی عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوچکاہے جوکہ عنقریب مکمل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میںبہت سے بحرانوں پرقابوپایاہے وہیں پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تعلیم دوست پالیسیوں سے تعلیمی میدان میں بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔بچیوں کو ماہانہ وظائف‘ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اور مفت تعلیم دراصل مسلم لیگ (ن) کی ایسی کاوشیں ہیں جوملکی ترقی کے لئے ممدومعاون ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں