زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کی ہرممکن رہنمائی کرے ،محکمہ زراعت

اتوار 17 دسمبر 2017 12:40

قصور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسان دوست حکومتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل محکمہ زراعت کی ذمہ داری ہے اسلئے اس ضمن میں فرائض میں غفلت کی گنجائش نہیں نیززرعی مداخل کی ڈویژن کی سطح پر کوالٹی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے اہداف کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے اور مقررکئے گئے اہداف حاصل کئے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کو ہرممکن رہنمائی کرے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں