محکمہ بہبود آبادی کا ضلع بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات پہنچانے کیلئے موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد

منگل 19 دسمبر 2017 17:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب مختار احمد بھرت کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق کی زیر نگرانی ضلع بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کے حوالے سے موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور میاں محمد امجد فاروق نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل سروس یونٹس کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور رواں ہفتے کے دوران تحصیل قصور میں چیڑے وان ، کوٹ مراد خاں ، ٹولو والا ، کوٹلی رائے ابوبکر ‘تحصیل چونیاں میں سریسر ، سلیم کوٹ ، گائیلوں ، سید پور اور تحصیل پتوکی میں چک نمبر 51، چک نمبر 29، گلشن سبحان کالونی اور میگا موڑ میں موبائل سروس یونٹس کے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں بہم پہنچائی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں